تازہ ترین

آرینز گروپ آف کالجز کی شجر کاری مہم

تاریخ    6 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


چندی گڈھ // آرینز گروپ آف کالجزراج پورہ چندی گڑھ کی طرف سے پٹیالہ کے کالجوں اور سکولوں میںشجر کاری مہم کا افتتاح کل ڈویژنل کمشنرچندر گینڈ نے کیا ۔مہم کے تحت مقررہ جگہو ں پر 500پودے لگائے جائیں گے ۔اس موقعہ پر آرینز کے چیرمین انشو کٹاریہ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔اس موقعہ پرچندر گینڈ نے کہا کہ ضلع میں سینکڑوں نجی اور سرکاری سکولوں اور کالجوں میں خالی اراضی پڑی ہے اور اس اراضی پر درخت لگانے سے ماحول صاف و شفاف ہوگا ۔شجر کاری کی اس مہم میں آرینز کے طلاب اور سٹاپ نے حصہ لیا۔ انشو کٹاریہ نے شرکاء پر زرو دیا کہ وہ شجر کاری مہم میں حصہ لیکر پنچاب کا ماحول صاف وشفاف بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
 

تازہ ترین