تازہ ترین

بابری مسجد تھی اور رہے گی:اویسی

تاریخ    6 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


نئی دہلی//ایودھیا میں رام مندر کے بھومی پوجن سے پہلے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے رام مندر کی تعمیر کی اجازت دینے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ’ غیر منصفانہ اور نامناسب‘ بتایا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھی ایسا ہی ٹویٹ کیا۔ اویسی نے بابری مسجد اور اس کے انہدام کی ایک۔ ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا’’بابری مسجد تھی اور رہے گی‘‘۔
 

تازہ ترین