تازہ ترین

ایودھیا میں تاریخ رقم

مودی کے ہاتھوں رام مندرکا سنگ بنیاد

تاریخ    6 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


اجودھیا//وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو جئے شری رام کے فلگ شگاف نعروں کے درمیان رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔پہلے 40کلو گرام وزنی چاندی کی اینٹ رکھی گئی جس پر رام مندر تحریک کی تفصیلات درج ہیں۔رام مندرکی تعمیر کا سنگ بنیاد عین12:44 پر رکھا گیا۔اس دوران فضا'جئے شری رام'اور بھارت ماتا کی جئے 'جیسے نعروں سے گونج اٹھی۔بھوجی پوجن تقریب میں چنندہ افراد نے شرکت کی جس میں یوپی کی گورنر آنندی بین پٹیل،وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے علاوہ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے اراکین شامل تھے ۔شرکت کرنے والے سادھوں نے اس دوران رام مندر کی اہمیت، رام راج اور 500سال پرانا خواب کس طرح آج پائے تکمیل کو پہنچ رہا ہے اس پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ نو اینٹیں رکھی گئی ہیں جبکہ سال 1989 کے 'شلنیاس' کے دوران رام بھکتوں نے 2.75لاکھ ایٹیں عطیہ کیں تھیں جن پر 'جئے شری رام'کنندہ تھا۔بھومی پوجن تقریب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ماتھے پر'ٹیکا'لگایا اور سادھووں کے ساتھ مختلف منتر کو پڑھا۔اس دوران ملک کے مختلف حصوں میں رام بھکت کے کمار شلا اور دیگر شلاوں کی پوجا کی گئی ۔مذہبی تقریب تقریبا 30منٹوں تک چلی جس کے فورا مابعد چاندی کی اینٹ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں سے رکھی گئی جو رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے ۔اب اس کے بعد 161فٹ اونچے رام مندر کی تعمیر کا آغاز ہوگا۔جس میں پانچ کنبد ہوں گے ۔تمام معزز مہمانوں جنہوں نے بھومی پوجن میں شرکت کی انہوں نے کمار شلا پر گلپوشی بھی کی۔سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیر اعظم اور دیگر مہمان شلاؤوں کے سامنے سرنگو ہوئے ۔پوری تقریب مین پروگرام ہال میں بڑی ٹی وی اسکرین کے ذریعہ لائیو ٹیلی کاسٹ کی گئی جہاں پر 175افراد موجود تھے جن میں 135سادھو سنت تھے ۔یواین آئی۔
 

رام جنم بھومی آزاد کرا لی گئی:مودی

 
اجودھیا // 'سیہ ور رام چندر کی جے ' اور 'جے سیا رام' کے نعروں کیساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے اجودھیا میں ایک عظیم الشان رام مندر کے لئے پہلی اینٹ رکھنے کے بعد مذہبی پیشواؤں کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ "آج ، یہ نعرہ صرف اجودھیا میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں گونج رہا ہے ۔"وزیر اعظم نریندر مودی نے رام جنم بھومی پوجن کرنے کے موقع پر کہا کہ رام مندر کی تعمیر ملک کو جوڑنے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔مسٹرمودی نے مندرکی تعمیر کے آغاز کے موقع پر "بھومی پوجن" یا ایک سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کی۔سونے کے ریشمی کرتے اور سفید دھوتی میں وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ دریا کے کنارے واقع اجودھیا پہنچے تھے - یہ 29 سالوں میں ان کا پہلا دورہ تھا۔انہوں نے جذباتی لہجے میں کہا کہ کئی دہائیوں کا انتظار ختم ہونے سے اہل ہند جذباتی ہو گئے ہیں۔ کروڑوں لوگوں کو یہ یقین نہیں تھا کہ وہ یہ دن اپنی زندگی میں دیکھیں گے ۔ برسوں سے ، ہمارے رام للہ ایک خیمے کے نیچے رہتے تھے ، اب وہ رام بھکتوں کے تعمیر کردہ ایک عظیم الشان مندر میں مقیم ہوں گے ۔ آج رام جنم بھومی آزاد کرا لی گئی۔انہوں نے کہا کہ مندر کے ساتھ صرف نئی تاریخ نہیں لکھی جارہی ہے ۔ بلکہ تاریخ خود کو دوہرا بھی رہی ہے ۔ جیسے پتھروں پر شری رام لکھ کر رام سیتو بنایا گیا ویسے ہی گھر گھر سے گاؤں ۔گاؤں سے سے عقیدت سے پوجی شلائیں۔ یہاں توانائی کو ذریعہ بن گئی ہیں۔ انہوں نے کہا'میرا سوبھاگیہ ہے مجھے ٹرسٹ نے تاریخی پل کے لئے مدعو کیا۔ مودی نے اپنے خطاب سے پہلے رام مندر کا پانچ روپئے کا پوسٹل اسٹیمپ جاری کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ،آنندی بین پٹیل نے کرناٹک سے بھیجی گئی لکڑی سے بنائی گئی شری رام کی مورتی تحفۃََ دیا۔یواین آئی۔
 

تازہ ترین