تازہ ترین

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے 559نئے متاثرین،9ہلاکتیں

تاریخ    5 اگست 2020 (14 : 07 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں بدھ کو کورونا وائرس کے مزید559متاثرین ظاہر ہوئے۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مہلک وائرس سے متاثرین کی تعداد22955تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آج وادی کشمیر سے463جبکہ جموں صوبے سے96کیس سامنے آئے۔
مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 9افراد جاں بحق ہوگئے۔ان میں ایک ہلاکت جموں میں جبکہ آٹھ ہلاکتیں وادی کشمیر میں واقع ہوئیں۔اس طرح کورونا ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر426ہوگئی ہے۔ان میں جموں میں31جبکہ وادی کشمیر میں 395اموات ہوئیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس وقت جموں کشمیر میں 7285متحرک کیس ہیں۔