تازہ ترین

مذہبی مقامات اور عبادتگاہیں 16اگست سے کھل جائینگے

تاریخ    5 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر//جموں کشمیر حکومت نے مرکزی زیر انتظام والے علاقے میں16اگست سے تمام مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔جموں کشمیر میں قریب5تک مذہبی مقامات اور عبادت گاہیں بند رہنے کے بعد16اگست کو ایک بار پھر کھل جائیں گی،جموں کشمیر حکومت کے ترجمان کمشنر سیکریٹری منصوبہ بندی روہت کنسل نے اعلان کیا کہ عبادت گاہیں اور مذہبی مقامات کو16اگست سے کھولا جائے گا تاہم مذہبی جلوس اور بڑے مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد رہے گی۔ روہت کنسل نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اس کی جانکاری دیتے ہوئے تحریر کیا’’جموں کشمیر حکومت کی جانب سے تمام مذہبی مقامات اور عبادتگاہیں16اگست2020سے کھلیں گی۔مذہبی جلوسوں اور جامع اجتماعات بدستور سختی کے ساتھ ممنوع ہونگے‘‘۔ وادی میں17مارچ کو پائین شہر میں کورونا وائرس میں مبتلا پہلا کیس ظاہر ہونے کے بعد19مارچ جمعہ سے تمام عبادگاہوں اور مذہبی مقامات کو سیل کیا گیا تھا،جس کے پیش نظر وادی میں جامع مساجد، درگاہیں، امام باڑہ اور خانقاہوں میں اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ۔