تازہ ترین

درماندہ 2,83,833شہریوں کو یوٹی واپس لایاگیا

تاریخ    5 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
 جموں//حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈاون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے  2,83,833شہریوں کو براستہ لکھن پور اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہ کر یوٹی واپس لایا۔حکومت نے لکھن پور کے ذریعے اَب تک بیرون ملک سے904مسافرو ں کویوٹی واپس لایا ہے ۔اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اب تک 104کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اَب تک بیرون یوٹی درماندہ 2,83,833شہریو ں کو کووڈِ۔19 وَبا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے واپس لایا۔تفصیلات کے مطابق 03اگست سے 04 اگست 2020ء کی صبح تک لکھن پور کے راستے سے1753  درماندہ مسافریوٹی میں داخل ہوئے جبکہ729مسافر آج 83ویں دلّی کووِڈ خصوصی ریل گاڑی سے جموں پہنچے ۔اَب تک 83ریل گاڑیاں یوٹی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے71,076درماندہ مسافر وں کو لیکرجموں پہنچی جبکہ 21خصوصی ریل گاڑیوں سے 15,696مسافر اودھمپور ریلوے سٹیشن پر اُترے۔