تازہ ترین

بھاجپاچین پر انحصار کو فروغ دے رہی ہے :کانگریس

تاریخ    5 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


نئی دہلی//کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی پالیسیاں چین پرست ہیں اور اس کی انہی پالیسیوں کی وجہ سے چین پر مسلسل ہمارا انحصار بڑھ رہا ہے جو ملک کو ایک سنجیدہ خطرے کی طرف دکھیل رہی ہیں۔کانگریس نے اپنے سرکاری ٹویتر ہینڈل پر منگل کو کہا‘‘بی جے پی میں چین کو براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری- ایف ڈی آئی کے ذریعہ سے کھلی سرمایہ کاری کی چھوٹ دے کر اس پر انحصار بڑھانے کا کام کررہی ہے ۔ہندوستان میں چینی سرمایہ کاری میں مسلسل ہوتا اضافہ بی جے پی کے چین پر انحصار کی پول کھول رہا ہے ۔’’پارٹی نے کہا کہ بی جے پی کی چین پرست پالیسیوں کی وجہ سے ہی ملک میں تیزی سے چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے اور ہر سال اس میں اضافہ ہورہا ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں چینی ایف ڈی آئی 2014 میں 0.54 ارب ڈالر تھا جو 2019 میں بڑھکر 4.14 ارب ڈالر پہنچ گیا ہے ۔ہندوستان میں چینی کمپنیوں کی بڑھتی سرمایہ کاری کے لئے خطرناک ثٓبت ہوسکتا ہے اور بی جے پی حکومت کا چین پر بڑھتا انحصار ملک کو ایک بڑے خطرے کی طرف دکھیل رہا ہے ۔