تازہ ترین

اجودھیا میں بھومی پوجن کی تقریب آج

نیپال کی 579کلومیٹر لمبی سرحدپر ہائی الرٹ

تاریخ    5 اگست 2020 (00 : 03 AM)   
(File Photo)

بستی//اجودھیا میں کل پانچ اگست کو ہونے والے رام مندر بھومی پوجن پروگرام میں شرکت کرنے وزیر اعظم نریندر مودی تشریف لارہے ہیں۔اس ضمن میں سیکورٹی کے پیش نظر اترپردیش سے نیپال کی منسلک 579کلومیٹر لمبی سرحد پر سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے ۔گورکھپور ڈویژن کے اڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس(اے ڈی جی) دوا شیر پور کی جانب سے مہاراج گنج، سدھارتھ نگر،بلرامپور ،شراوستی،بہرائچ اضلاع کی نیپال سے منسلک سرحدوں کو سیکورٹی کو بڑھادیا گیا ہے ۔نیپال سرحد پر سیکورٹی بلوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ہندوستان ۔نیپال سرحد کو جوڑنے والے سبھی کچے ۔پکے سڑکوں پر سخت نگرانی کی جارہی ہے ۔ مسٹر شیرپا نے نیپال سرحد کا جائزہ لے کر سیکورٹی اہلکار کو ضروری احکامات دئیے ہیں۔ انہوں نے گذشتہ رات بستی ضلع سے اجودھیا کو ملنے والی سرحد پر سیکورٹی نظم کا جائزہ لیا اور بستی سرکل کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ال کمار رائے اورسپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ساتھ باریکی سے جائزہ لیا۔اترپردیش سے نیپال کی لگنے والی 579کلومیٹر لمبی سرحد پر شرپسند عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو اضلاع کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔یواین آئی
 

 تقریب اتحاد کا پیغام دے گی:پرینکا

نئی دہلی//کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھگوان رام کے کردار کو ہندوستانی ثقافت ، فلسفہ، تہذیب کی علامت اور ہندوستانی زمین پر انسانیت کو جوڑنے کا ذریعہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اجودھیا میں رام للا کے مندر کا بھومی پوجن پروگرام قومی اتحاد اور بھائی چارے اور ثقافت کا انضمام کا پروگرام ثابت ہوگا۔محترمہ واڈرا نے منگل کو یہاں جاری بیان میں دعا کرتے ہوئے کہا‘‘آسانی ،ہمت ،قربانی،عزم ،ہمدردی رام نام کا خلاصہ ہے رام سب میں ہیں،رام سب کے ساتھ ہیں ۔
 

تازہ ترین