تازہ ترین

گاندربل میں نالہ سندھ سے عدم شناخت لاش بر آمد

تاریخ    4 اگست 2020 (29 : 10 AM)   
(Representational Pic)

غلام نبی رینہ
کنگن// وسطی ضلع گاندربل کے سمبل گنڈ میں نالہ سندھ سے منگل کو ایک لاش برآمد کی گئی۔
 کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے سمبل گنڈ میں لوگوں نے نالہ سندھ میں ایک عدم شناخت لاش دیکھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا ۔
گنڈ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے لاش نکال کر اپنی تحویل میںلی۔
 ایس ایچ او پولیس سٹیشن گنڈ سجاد احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ لاش کونالہ سندھ سے برآمد کیا گیا اور ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔