تازہ ترین

مہندر سنگھ دھونی جیسا دوسرا کوئی کھلاڑی نہیں ہوسکتا:روہت شرما

تاریخ    4 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


نئی دہلی/ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ اپنے موازنہ کوغلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی جیسا دوسرا کوئی کھلاڑی نہیں ہوسکتا۔واضح رہے کہ حال ہی میں سریش رینا نے روہت کا دھونی سے موازنہ کیا تھا۔اتوار کے روز فرینڈشپ ڈے کے موقع پر روہت نے مداحوں کے ساتھ ٹویٹر پر ایک سوال و جواب کا سیشن کیا۔ اس میں ایک مداح نے پوچھا کہ رینا نے حال ہی میں آپ کا دھونی سے موازنہ کیا ہے ، کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ دوسرے کپتانوں سے کتنے مختلف ہیں؟اس پر روہت نے جواب میں کہا کہ ہاں میں نے سریش رینا کا بیان سنا ہے ۔ ایم ایس دھونی ایک مختلف قسم کے کھلاڑی ہیں اور کوئی بھی ان جیسا نہیں ہوسکتا ہے ۔ میرا خیال ہے کہ اس طرح کا موازنہ نہیں ہونا چاہئے ۔ ہر شخص مختلف ہوتا ہے اور اس کی طاقت اور کمزوری بھی مختلف ہوتی ہے ۔حال ہی میں سریش رینا نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ ہندستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر روہت شرما دھونی کی جگہ لے سکتے ہیں۔ روہت میں بحیثیت کپتان دھونی جیسی تمام خصوصیات موجود ہیں۔ وہ پرسکون ہیں ، دوسرے کھلاڑیوں کی باتیں سننا پسند کرتے ہیں اوروہ ان کا اعتماد بلند رکھتے ہیں ۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ بحیثیت کپتان وہ خود آگے آکر قیادت کرتے ہیں۔ جب آپ کا کپتان چیلنجوں کا سامنا کرنے سامنے آتا ہے تو اس کے ساتھی کھلاڑیوں کو بھی ان چیلنجوں کا سامنا کرنے کی ترغیب ملتی ہے اسی سے ڈریسنگ روم کا ماحول بھی اچھی طرح سے برقرار رہتا ہے ، تب ایک ٹیم کی حیثیت سے آپ کے پاس سب کچھ موجود ہوتا ہے ۔
 

تازہ ترین