تازہ ترین

بالاکوٹ میں شبانہ فائرنگ اورگولہ باری

تاریخ    4 اگست 2020 (00 : 03 AM)   


مینڈھر/جاوید اقبال /سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب ہندوپاک افواج کے درمیان پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں فائرنگ اورگولہ باری کا تبادلہ ہواجس دوران مقامی آبادی سہم کر رہ گئی البتہ کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔رات 11بجے اس وقت فائرنگ اور گولہ باری شروع ہوگئی جب لوگ سورہے تھے اور یہ سلسلہ پھر 2بجے تک جاری رہا۔اس دوران مقامی آبادی کی نیند اڑ گئی اور وہ رات بھر جاگتے رہے ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ وہ رات کو ابھی سوئے ہی تھے کہ شدید فائرنگ اور گولہ باری شروع ہوگئی جو پھر تین سے زائد گھنٹوں تک جاری رہی ۔انہوں نے بتایاکہ اس سرحدی کشیدگی کی وجہ سے انہیں نہ رات کو چین ہے اور نہ ہی دن کو آرام اور وہ روز روز کی فائرنگ اور گولہ باری سے تنگ آچکے ہیں ۔
 

 

تازہ ترین