مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعید الاضحیٰ ادا

تاریخ    31 جولائی 2020 (59 : 12 PM)   


یو این آئی
الریاض// سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی میں نمازِ عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔
نماز کے بعدحجاج کرام نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی جس کے بعد احرام کھول دیے گئے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہونے والی نماز عید کے اجتماعات میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث سماجی فاصلوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی گئی۔
سعودی حکام کی جانب سے تنبیہ کی گئی تھی کہ کورونا وائرس کے مد نظر احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے۔
 

تازہ ترین