دارالخیرکی ٹرانسپورٹروں کی مالی معاونت

صاحب ثروت افراد سے ضرورتمندوںکی مددکی اپیل

تاریخ    31 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   
(File Photo)

نیوز ڈیسک
سرینگر//دارالخیر میرواعظ منزل  نے جموںوکشمیر کی موجودہ ابتر اور سنگین صورتحال کووڈ۔ 19 کے سبب جملہ معاشی و اقتصادی سرگرمیاں معطل رہنے اور شدید لاک ڈائون کی وجہ سے سماج کے مختلف طبقے جن گوناگوں مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں اُن پر گہری فکر و تشویش کا اظہار کیا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ یوں تو سماج کے سبھی طبقے موجودہ حالات سے شدید طور پر متاثر ہیں تاہم ٹرانسپورٹرس اور اس صنعت سے جڑے وابستہ افراد کچھ زیادہ ہی  مالی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ چنانچہ دارالخیرکے سرپرست اعلیٰ کی ہدایت پر ادارہ نے شہر سرینگر سے وابستہ پانچ منی بس یونینوں (Tata 407) کے ذمہ داروں کو بطور ْٹوکن مبلغ5,00,000 روپے  بصورت چیک سپرد کیں تاکہ وہ اس صنعت سے وابستہ حد درجہ ضرورتمندوںکو ممکنہ مالی تعاون فراہم کرسکیں۔ میرواعظ منزل  نے  کشمیر کی این جی اوز اور دیگر فلاحی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹرانسپوٹرس کے ذمہ داروں کو مالی معاونت کریں تاکہ وہ اس صنعت سے وابستہ انتہائی ضرورتمندوںکو مدد فراہم کر سکے۔دارالخیر نے عید قربان کی آمد اور گردو پیش کے انتہائی افسوسناک حالات کے پیش نظر اصحاب خیر اور صاحب ثروت افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ خود بھی مقامی اور علاقائی سطح پر ضرورتمندوں ،حاجتمندوں اور مستحقین تک پہنچ کران کی ہر طرح معاونت اور داد رسی کرکے اجر دارین حاصل کریں۔

تازہ ترین