نائو پورہ میں سڑک پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیرجمع

بدبو اور آوارہ کتوں سے لوگ پریشان

تاریخ    30 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر//نائوپورہ میں سڑک پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جمع ہونے کی وجہ سے  بدبو پھیل گئی ہے جبکہ غلاظت کا یہ ڈھیر آوارہ کتوں کا مسکن بن چکا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ نائو پورہ میںمین روڈ پرکوڑا کرکٹ کا ڈھیر جمع رہنے سے ہر وقت بدبو ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہاں سے گذر رہے راہ گیروں کوناک دباکر یہاں سے گزرناپڑتاہے۔ انہوںنے بتایاکہ یہاں سے گزرتے وقت یہ خوف رہتاہے کہ کہیں یہ بدبو کسی بیماری کو جنم نہ دے دے۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ کئی دنوں سے سڑک پر کوڑا کرکٹ کا ڈھیر جمع ہونے کے باعث وہاں پر آوارہ کتوں نے اپنا ڈھیرہ جمالیا ہے۔جس کے باعث بچوں اور بزرگوں اور عام لوگوں کو چلنے میں خوف محسوس ہوتا ہے۔مقامی دکانداروں نے انتظامیہ اورایس ایم سی سے اپیل کی کہ کوڑا کرکٹ کے اس ڈھیر کو جلد از جلد اٹھا لیں۔
 

تازہ ترین