تازہ ترین

مہور بٹھوئی میں قتل کاواقعہ، مقتولہ کا شوہر اور دیور گرفتار

تاریخ    29 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


زاہد ملک
مہور//سب ڈویژن مہور کے بٹھوئی گائوں میں ایک خاتون کے قتل کیس میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جس میں خاتون کا خاوند اور دیور شامل ہے۔واضح رہے کہ 27 اپریل کو بٹھوئی کی ایک خاتون کو مہور ہسپتال میں مردہ حالت میں پہنچایا گیا تھا جس کے بعد اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم موقعہ پر پہنچی اور 174 سی آر پی سی کے تحت تحقیقات شروع کر دی گئی۔تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ قتل کیس ہے اور گزشتہ دنوں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کی شناخت شمس دین اور محمد شفیع پسران سوبا ساکن بٹھوئی کے طور ہوئی ہے۔پولیس نے کیس FIR no.54/2020 US 302/34 IPC پولیس اسٹیشن مہور میں درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
 

تازہ ترین