رام مندر بھومی پوجن تقریب:مودی کی شرکت پر اویسی کا اعتراض

تاریخ    29 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// اے آئی ایم آئی ایم صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے وزیراعظم نریندر مودی کے 5 اگست کو اجودھیا میں رام مندر بھومی پوجن میں شرکت پراعتراض کرتے ہوئے اسے آئینی طور پر حلف بردار ی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اویسی نے پیر کو وزیراعظم دفتر سے خطاب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ‘‘وزیراعظم کا سرکاری طور سے بھومی پوجن پروگرام میں شرکت کرنا ان کے آئینی طورسے حلف برداری کی خلاف ورزی ہوگی۔ سیکولرزم آئین کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہے ۔’’انہوں نے مزید لکھاکہ ‘‘ہم اس بات کو نہیں بھول سکتے ہیں کہ بابری مسجد 400 برسوں تک اجودھیا میں کھڑی تھی اور 1992 میں اسے بدمعاشی پراتاؤلی ایک بھیڑ نے ڈھادی تھی۔مسٹر مودی پانچ اگست کو اجودھیا میں رام مندر کی بھومی پوجن کے ہونے والے پروگرام میں شرکت کرنا طے ہے ۔ کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ بھومی پوجن کے وقت کے سلسلے میں اعتراض کرچکے ہیں۔رام مندر کی تعمیر کے لئے پانچ اگست کو ہونے والے بھومی پوجن کو روکنے کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک عذرداری بھی داخل کی گئی تھی جسے مسترد کردی گئی ہے ۔ ساکیت گوکھلے کی عذرداری کو خارج کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ہم ریاستی حکومت اور منتظموں سے امید کرتے ہیں کہ سماجی دوری اور سبھی پروٹوکول کی پیروی کی جائے گی۔ (یو این آئی)
 

تازہ ترین