تازہ ترین

عید الاضحی کے پیش نظرجراثیم کش اودیات کا چھڑکائو

سرینگر میونسپل کارپوریشن کی2روزہ مہم کا آغاز

تاریخ    29 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر// عید الاضحی کے پیش نظرسرینگر میونسپل کارپوریشن نے منگل کوشہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں  جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا۔2روزہ چھڑکائو مہم کا آغاز ایس ایم سی کمشنر غضنفر علی کی نگرانی میں شیر کشمیر پارک سے کیا گیا ۔بٹہ مالو ،خانیار ،سونہ وار ،لال چوک ،ھضرت بل ،عید گاہ اور صورہ میں چھڑکائو مہم کی نگرانی وارڈ آفیسروں نے کی  ۔ایس ایم سی کمشنر نے پیر دستگیر صاحب ،جامع مسجد ،خانقاہ معلی ،نقشبند صاحب ،حضرت بل اور شہر کی دیگر اہم مساجد ،خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں بھی ادویات کا چھڑکائو کرنے کی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے شہر کی اہم سڑکوں کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑکوںاور گلی کوچوں کی جدید مشینوں کے ذریعے چھڑکائو کرنے کی بھی ہدایت دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں تمام سٹریٹ لائٹوں کو مکمل طور بحال کیا جائے گا اور جہاں ضرورت ہوگی وہاں اسٹریٹ لائیٹ نصب کی جائے گی جبکہ خراب پڑی سٹریٹ لائٹوں کی مرمت کی جائے گی ۔