راجوری کدل میں یوپی کا رنگساز لاپتہ

نوہٹہ تھانے میں کیس درج ،تلاش شروع

تاریخ    29 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر// پائین شہر کے راجوری کدل علاقے سے ایک غیر مقامی رنگ ساز گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہے جبکہ پولیس نے کیس درج کرکے گمشدہ نوجوان کی بازیابی شروع کی ہے۔اتر پردیش کے رسول پورہ بجنور سے تعلق رکھنے واالا رنگساز رعاقب سعید ولد صابر علی مارچ کے دوسرے ہفتے میں لاک ڈائون سے قبل سرینگر پہنچا تھا،تاہم لاک ڈائون کے نتیجے میں انہیں کافی عرصے تک بے کار رہنا پڑا۔ راقب سعید کے ساتھی محمد دلشاد منصوری کا کہنا ہے کہ انکا ساتھی گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہے اور انکی تلاش میں انہوں نے تمام جگہوں کی خاک چھان ماری تاہم اس کا کوئی بھی سراغ مل نہ سکا۔ دلشاد منصوری نے بتایا کہ یکم جولائی کو وہ راجوری کدل سے لاپتہ ہوا،جس کے بعد انہوں نے اپنے ساتھی کی تلاش شروع کی اور اس کے اہل خانہ کو بھی اتر پردیش میں مطلع کیا،جہاں سے انکا بھائی صادق علی بھی سرینگر میں اپنے بھائی کی تلاش میں پہنچا۔ گمشدگی کے حوالے سے پولیس تھانہ نوہٹہ میں رپورٹ درج کی گئی ہے۔گمشدہ نوجوان کے بھائی کے مطابق راقب حافظ قران ہیں اور10ماہ قبل اس کا نکاح بھی ہواجبکہ وہ گزشتہ3برسو ں سے وادی رنگسازی  کے کام کیلئے آرہا ہے۔
 

تازہ ترین