آغاروح اللہ این سی ترجمان اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی

تاریخ    29 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر آغا سید روح اللہ پارٹی کے ترجمان اعلیٰ کے عہدے مستعفی ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس کی جانکاری سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر دی ۔آغا سید روح اللہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ،’’میںنے پارٹی کے ترجمان اعلیٰ کے عہدے  سے متعلق اپنا استعفیٰ پارٹی کو بھیج دیا ،آج سے کوئی بھی بیان میرا تصور نہ کیا جائے ‘‘۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ کے بیان میڈیا میں کافی گردش کررہے ہیں ۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ریاستی درجہ کی بحالی کا مطالبہ کررکھا ہے ،جبکہ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ وہ یوٹی میں الیکشن نہیں لڑیں گے ۔ روح اللہ نے ٹویٹ میں کہا،’’ ریاستی درجے کی بحالی سب سے کم مطالبہ ہے اور یہ آخری مطالبہ ہے،ہمارا اصل مطالبہ خصوصی حیثیت کی بحالی ہونا چاہے‘‘۔روح اللہ نے امسال مئی میں ٹویٹر ہینڈل پر پارٹی کے ترجمان اعلیٰ کا عہدہ ہٹایا تھا،جس سے پارٹی اور اُن کے درمیان خلفشار کی چہ مہ گوئیاں بھی  شروع ہو ئی تھی۔
۔

تازہ ترین