تازہ ترین

ایل او سی پرپونچھ سیکٹر میں ہند پاک افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ

تاریخ    28 جولائی 2020 (09 : 11 AM)   


عشرت حسین بٹ
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے دیگوار اور قصبہ سیکٹر میں منگل کوہند پاک افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا ۔
 دفاعی ذراع کے مطابق پونچھ کے دیگوار اور قصبہ سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے آج صبح ایک گھنٹے تک گولہ باری کی گئی جس دوران پاکستان کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ بھارتی فوج نے بھی گولہ باری کا برابر کے ہتھیاروں سے جواب دیا۔