آئی سی سی نے ورلڈ کپ سپرلیگ کا اعلان کر دیا،آغاز 30 جولائی سے ہوگا | لیگ 2023 کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا

تاریخ    28 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
لندن/آئی سی سی نے ورلڈ کپ سپرلیگ کا اعلان کر دیا جس کا آغاز 30 جولائی سے ہوگا۔پہلا جوڑ 30 جولائی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں پڑے گا، سپر لیگ سے ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا، 12 فل ممبر ملکوں اور ایک کوالیفائر نیدر لینڈ میں سے ہر ایک کو 3،3 میچز پر مشتمل 4 ہوم اور اتنی ہی اوے سیریز کھیلنا ہوں گی، ان میں سے ٹاپ تھری کو بھارت میں ہونے والے میگا ایونٹ میں براہ راست شرکت کا پروانہ جاری ہو جائے گا۔آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلر ڈائس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سپر لیگ کا عالمی چیمپئن انگلینڈ اور آئرلینڈ کے مقابلوں کے ساتھ آغاز خوش آئند ہے، میگا ایونٹ کے انعقاد سے قبل ہونے والے ایک روزہ میچز میں شائقین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے لیگ  اہم کردار ادا کرے گی۔
 

تازہ ترین