انسٹا گرام کی آپ کے موبائل کے کیمرے تک بے روک رسائی

تاریخ    28 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نئی دہلی //انسٹا گرام کا آپ کے موبائل کے کیمرے تک بے روک رسائی ہے اور وہ مسلسل اسے استعمال کرتا۔ اس اعتراف کے ساتھ انسٹا گرام نے کہا ہے کہ یہ ایک بگ(bug) یعنی’ ’غلطی‘‘ کی وجہ سے ہورہا ہے جسے نئی ایپ اپ ڈیٹ میں ٹھیک کردیا جائے گا۔ یہ اطلاع آن لائن میڈیا نے دی ہے ۔اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارموں سے ہمیشہ ایسے الزامات اور اندیشوں کو مسترد کیا گیا ہے کہ صارفین کے ڈیٹا کی جاسوسی ہوتی ہے۔