بی جے پی کی پالیسیاں جمہوریت مخالف:کانگریس

آج راج بھونوں کا گھیراؤ کرنے کا اعلان

تاریخ    28 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نئی دہلی// کانگریس پارٹی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پالیسیوں کو جمہوریت مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی منتخب حکومتوں کو گرانے کی سازش کے خلاف ملک بھر کے راج بھونوں کا گھیراؤ کرے گی۔کانگریس نیسوشل میڈیا کے ذریعہ‘‘جمہوریت بچاؤ آئین بچاؤ‘‘پروگرام کا انعقاد کیا اور کہا تھا کہ اس سے بی جے پی کے سازش کو بے نقاب کردیا ہے ۔اس پروگرام میں ورکنگ کمیٹی کے ممبران ، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ ، سینئر قائدین ،ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی نے حصہ لیا اور راجستھان کے گورنر سے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ویڈیو اور پیغامات جاری کئے۔