چین کی دراندازی پر جھوٹ بولنے والے محب وطن نہیں:راہل گاندھی

تاریخ    28 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نئی دہلی// کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر ان کو نشانہ بناتے ہوئے کہ چینی فوجیوں کی دراندازی کے ثبوت ہونے کے باوجود ہندوستانی علاقے میں ان کی موجودگی سے انکار کیا جارہا ہے اور ایسا کرنے والے کبھی محب وطن نہیں ہوسکتے ۔مسٹر راہل گاندھی نے پیر کے روزیہاں ایک بیان میں کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ جھوٹ بولنے والے اور یہ کہنے والے لوگ کہ چین ہندوستانی علاقے میں دراندازي نہیں کی ہے ، ایسے لوگ محب وطن نہیں ہیں۔ میں کبھی جھوٹ نہیں بولوں گا اور میرے خیال میں جو لوگ ہندوستان میں چینی دراندازی کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں وہ محب وطن نہیں ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی شہری ہونے کے ناطے ان کی ترجیح ملک اور ملک کے باشندے ہیں۔