تازہ ترین

منکوٹ پونچھ سیکٹر میں فائرنگ اورگولہ باری

تاریخ    28 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


جاوید اقبال
مینڈھر//پیر کے روز ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹرکے منکوٹ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر ہندوپاک افواج کید رمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواتاہم اس دوران کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح دس بجے کے لگ بھگ منکوٹ کی اگلی چوکیوں پرپاکستانی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کا آغاز کیا گیا جس دوران چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں و مارٹر گولوں کا استعمال کیاگیاجس کا بھارتی فوج نے بھی بھرپور جواب دیا۔ذرائع نے بتایاکہ بھارتی فوج نے موثر انداز میں جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کا تبادلہ تین گھنٹوں سے زیادہ جاری رہا جس کے بعدوقفے وقفے سے فائرنگ ہوتی رہی ۔ابھی تک فائرنگ اور گولہ باری سے کسی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔