تازہ ترین

جموں میں ایک دن میں 66معاملات

تاریخ    26 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سید امجد شاہ
جموں//اگرچہ حکام نے کورونا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لاک ڈائون نافذ کیاہے تاہم سنیچر کے روزجموں میں سب سے زیادہ66 متاثرین سامنے آئے۔ان میں سے بیشتر کو سی ڈی ہسپتال جموں داخل کیاگیاہے۔ ایک سرکاری افسر نے بتایاکہ 43 کورونامتاثرہ افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جن میں سے 28 پیرا ملٹری فورسز اہلکار شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سی ڈی ہسپتال مکمل طور پر کووڈ متاثرہ افراد کیلئے مختص ہے اوراس وقت ہسپتال میں112 سے زیادہ مریض ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق فورسزسے ہے۔ان کاکہناتھا’’تشویش اس بات کی ہے کہ پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے ،ایسے میں عام مریضوں کو کہاں داخل کیاجائے گا‘‘۔دریں اثناضلع سانبہ میں بھی ایک فوجی اہلکار سمیت تین اہلکاروں کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے۔
 

تازہ ترین