تازہ ترین

جموں کے وکلاء کا وفد الطاف بخاری سے ملاقی

تاریخ    26 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر//سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے نرمل کوتوال کی سربراہی میں وکلاء کا ایک وفد جموں وکشمیر اپنی پارٹی صدرسید محمد الطاف بخاری سے ملاقی ہوا۔وفد نے بخاری کی نوٹس میں اپنے معاملات لائے اور انہیں وکلاء برادری کو درپیش روزمرہ مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔ اس دوران وکلاء نے مرکزی زیر ِ انتظام اکائی میںعام آدمی کو درپیش مجموعی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وفد میں انوپ پریہار، نوین دت، ٹھاکر مہندر سنگھ، جسپریت سنگھ، ارون سنگھ منہاس، وکرم اروڑہ، ابھشیک کوتوال، بشم سنگھ، وریندر دیو سنگھ اور جموں وکشمیر ہائی کورٹ ینگ لائرس ایسو سی ایشن کے نائب صدر سرویش کوتوال شامل تھے۔