بھدرواہ میں انجمن اسلامیہ صدر کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

تاریخ    25 جولائی 2020 (42 : 03 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے ہفتے کو بھدرواہ میں انجمن اسلامیہ کے سربراہ کیخلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کیا۔ اُن پر الزام ہے کہ انہوں نے گذشتہ روز ایک ’اشتعال انگیز اور ملک دشمنی‘ کا بیان جاری کیا تھا۔
پرویز احمدشیخ کیخلاف پولیس سٹیشن بھدرواہ میں درج ایف آئی آرمیں اُن پر الزام ہے کہ اُنہوں نے ضلع مجسٹریٹ کے احکامات کے برعکس نماز جمعہ کا انعقاد اور اہتمام کیا۔
انجمن کے صدر کیخلاف دفعہ124اے(غداری) اور153اے (مذہب وغیرہ کی بنیاد پر دشمنی بڑھانا)505بی، آئی پی سی اور وبائی بیماری ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔پولیس نے یہ مقدمہ ملزم کی اُس تقریر کے بعد دائر کیا جو انہوں نے گذشتہ روز نماز جمعہ کے موقع پرجامع مسجد بھدرواہ میں کی ۔
پولیس کی طرف سے نامزد تحقیقاتی آفیسر کے مطابق شیخ کی تقریر سماج میں تناﺅ پیدا کرنے والی اور اشتعال انگیز تھی۔
 

تازہ ترین