تازہ ترین

جموں میں کورونا میں مبتلاءپولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی موت

تاریخ    24 جولائی 2020 (54 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں میں جمعہ کو ایک58سالہ شہری کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا اموات کی تعداد287تک بڑھ گئی ہے۔
حکام کے مطابق جی ایم سی جموں میں زیر علاج مذکورہ شہری آج صبح انتقال کرگیا۔جاں بحق مریض پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی حیثیت سے تعینات تھا۔
مذکورہ مریض کی موت سے جموں صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد21ہوگئی ہے جبکہ وادی کشمیر میں ابھی تک266کورونا ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
 

تازہ ترین