اپنی پارٹی کاوفدایل جی سے ملاقی

مطالبات پر مشتمل یاداشت پیش کی

تاریخ    24 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر//اپنی پارٹی کاایک وفد رفیع احمد میر کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقی ہوااورمطالبات پر مشتمل ایک یاداشت پیش کی۔ پارٹی ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق وفد نے جنوبی کشمیر کے لوگوں کو درپیش مسائل ، مشکلات ومطالبات سے ایل جی کو آگاہ کیا۔ اپنی پارٹی لیڈر اور کوکرناگ سے سابقہ لیجسلیچر بھی وفد کا حصہ تھا جنہوں نے کوکرناگ اسمبلی حلقہ کے عوامی مطالبات گورنر کے سامنے رکھے۔ سابقہ لیجسلیچر نے پینے کے صاف پانی، بجلی سپلائی، سڑکوں کی خستہ حالی، کیجول لیبرز کی ریگولر آئزیشن ، بقیہ اجرتوں کی واگذاری، صحت اور کھیل کود ڈھانچہ سے متعلق مشکلات ومطالبات لیفٹیننٹ گورنر کو بتائے۔ ضلع اننت ناگ کے عوامی مسائل بارے رفیع احمد میر نے گورنر کو بتایاکہ جنوبی کشمیر میں جنوبی کشمیر میں بلواسطہ اور بلاواسطہ طور سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد گذشتہ سال اگست کے بعد سے جاری بندشوں سے پریشان ہیں،سے معذور ہوچکے ہیں اور کوویڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کا ذریعہ معاش مزید متاثر ہوا ہے اورلیفٹیننٹ گورنر سے خصوصی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے ذریعہ اعلان کردہ مالی پیکیج میں سیاحتی شعبے کو شامل کرنے کی مانگ کی تاکہ اس اہم شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈروں کو ایک راحت کی سانس مل سکے۔
 

تازہ ترین