ڈگڈول رام بن میں سڑک حادثہ

۔ 2 افراد ہلاک ،9 مویشی بھی مرگئے

تاریخ    24 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


محمد تسکین
بانہال // جمعرات کی صبح جموں سرینگر قومی شاہراہ پر را م بن کے ڈگڈول علاقے میں جموں سے وادی کشمیر کی طرف جانے والی ایک ٹاٹا موبائل گاڑی ڈگڈول اور بیٹری چشمہ کے درمیان سڑک سے لڑھک کر کم از کم 400سو فٹ گہرے کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دونوں افرادا موقع پر ہی لقمہ اجل بنے۔ اس حادثے میں گاڑی میں سوار 9 مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی خبر ملتے ہی رام بن پولیس ، ایس ڈی آر ایف اور سول کیو آر ٹی رام بن کے رضاکارجائے حادثہ پر پہنچے اور ان کی کئی گھنٹوں کی سخت محنت کے بعد ہی نالہ بشلڑی کے کناروں تک لڑھک کر پہنچی گاڑی سے لاشوں کو ناقابل رسائی کھائی سے نکالنے کے بعد ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا۔ پولیس نے اس حادثے میں مرنے والوں کی شناخت  27 سالہ ارشاد احمد کوہلی ولد محمد شفیع کوہلی ساکنہ اومو ویری ضلع اننت ناگ اور 26 سالہ منظور احمد ولد جمال الدین ساکنہ بلی نالہ ادہمپور کے طور کی ہے۔ ضلع ہسپتال رام بن میں لاشوں کو ضروری لوازمات کے بعد ورثا کے سپرد کیا کیاگیا اور اس سلسلے میں رام بن پولیس نے پولیس نے دونوں معاملوں میں ضاطبہ کی کاروائی شروع کی ہے۔

تازہ ترین