تازہ ترین

بارودی سرنگ دھماکے میں 2اہلکار زخمی | نوشہرہ اور سندربنی میں آر پار گولہ باری

تاریخ    22 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ کے کلال حد متارکہ پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2فوجی اہلکار شدید طور پر زخمی ہوئے ہے ۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ منگل کی صبح کلال سیکٹر کی دفاعی چوکی پرگشت کے دوران دوفوجی اہلکار بارودی سرنگ کی زد میں آکرشدید طور پر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اودھمپور ہسپتال پہنچایاگیا۔زخمی اہلکاروں کی شناخت 55انجینئر ریجمنٹ کے سپاہی ایس کے منظور اور  24مراٹھالائی کے سپاہی اودھے پرساد راجندرکے طور پر ہوئی ہے ۔دونوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے منگل کی شام 5بج کر 10منٹ پر نوشہر ہ کے پوکھرانینی و سندربنی کے مہادیو مینکا و کیری بٹل سیکٹروں میں شدید گولہ باری شروع کردی جس دوران خود کار ہتھیاروں کا استعمال بھی کیاگیا۔اس دوران بھارتی فوج کی اگلی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ رد عمل میں بھارتی فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی ۔فائرنگ اور گولہ باری سے کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی البتہ علاقے میں کشیدگی پائی جارہی ہے اور لوگ سہمے ہوئے ہیں۔
 

تازہ ترین