تازہ ترین

سندربنی میں گولہ باری کا تبادلہ

تاریخ    20 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


سمت بھارگو
راجوری//راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہواہے۔فوج نے اپنے پریس بیان میں بتایا کہ اتوار کی شام ساڑھے سات بجے کے قریب سندر بانی سیکٹر کے علاقے میں پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔جموں میں مقیم دفاعی ترجمان دیوندر آنندنے بتایا’’پاکستانی فوج نے چھوٹے ہتھیاروں کے ساتھ مارٹر بھی استعمال کئے اور بھارتی فوج اس اشتعال انگیزفائرنگ وگولہ باری کا بھرپور جوابی کارروائی کررہی ہے‘‘۔