سکمز کی گرمائی تعطیلات منسوخ، چھٹیوں کی درخواستیں بھی رد

تاریخ    15 جولائی 2020 (33 : 05 PM)   
(File Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ (سکمز)نے بدھ کو گرمائی تعطیلات منسوخ کیں۔ادارے نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال کے نتیجے میں اپنے اسٹاف کی سبھی چھٹیاں بھی منسوخ کی ہیں۔
سکمزکی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو سے پیدا صورتحال کی بنا پر سبھی اسٹاف ممبران کی چھٹیوں کی درخواستیں رد کی گئی ہیں تاہم ان میں وہ درخواستیں شامل نہیں ہیں جنہیں طبی بنیادوں پر منظور کیا گیا ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ سکمز نے سبھی شعبوں کی گرمائی چھٹیاں بھی منسوخ کی ہیں ۔
بیان میں سبھی شعبوں سے وابستہ اسٹاف ممبران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر رہیں۔
یاد رہے کہ وادی کشمیر میں کورونا کیسوں اور ہلاکتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔
 

تازہ ترین