دن میں9کورونا ہلاکتیں، اموات کی تعداد بڑھ کر204

تاریخ    15 جولائی 2020 (17 : 05 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//وادی کشمیر میں بدھ کے روز کورونا وائرس سے مزید نو افراد جاں بحق ہوگئے۔اس طرح جموں کشمیر میںکورونا سے مرنے والوں کی تعداد204تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کے مطابق سات مریض سرینگر میں جبکہ ایک جی ایم سی اننت ناگ میں انتقال کرگیا۔
حکام کے مطابق آج صبح انتقال کرنے والوں میں سے تین کا تعلق بارہمولہ،2کا تعلق سرینگر اور ایک کا تعلق پلوامہ اضلاع سے تھا۔
بعد ازاں مزید دو کورونا ہلاکتیں ہوئی جن سے اموات کی تعداد204تک بڑھ گئی۔ان میںسعدہ کدل سرینگر کا60سالہ شہری بڈگام رٹھسونہ کا ایک70سالہ شہری شامل تھے۔
اس طرح آج دن کے دوران ابھی تک نو افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین