تازہ ترین

مزید2شہری کورونا سے از جان،تعداد204تک جا پہنچی

تاریخ    15 جولائی 2020 (06 : 05 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//حکام نے بدھ کو کہا کہ وادی کشمیر میں مزید دو کورونا ہلاکتیں ہوئی ہیں جن سے اموات کی تعداد204تک بڑھ گئی۔
سکمز صورہ کے ڈاکٹر جی ایچ یتو نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ سعدہ کدل سرینگر کا60سالہ شہری کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا اور اس کا ٹیسٹ اُس کی موت کے دوسرے روز مثبت ظاہر ہوگیا۔ 
ادھرضلع کمشنر بڈگام شہباز احمد مرز ا نے جی این ایس کو بتایا کہ رٹھسونہ کے ایک70سالہ شہری کا ٹیسٹ بھی اس کی موت کے بعدمثبت پایا گیا ہے۔
اس سے قبل آج صبح سات افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے تھے۔
اس طرح آج دن کے دوران ابھی تک نو افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں۔