راجوری ضلع میں جواں سال خاتون کی پُر اسرار موت

تاریخ    15 جولائی 2020 (00 : 01 PM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//ضلع راجوری کے بدھل کنڈی گاوں میں بدھ کو ایک جواں سال خاتون پُر اسرار حالت میں مردہ پائی گئی۔
شہناز اختر زوجہ محمد شکیل ساکن بدھل کترانکا کی عمرمحض 20سال تھی۔
حکام کے مطابق خاتون کی میت اُس کے گھر کے نزدیک پُر اسرار حالت میںپائی گئی جس کے بعد پولیس نے لاش کو قانونی لوازمات کیلئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کی موت کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ 
 

تازہ ترین