کورونا ہلاکتیں : مزید7مریض چل بسے،اموات کی تعداد202

تاریخ    15 جولائی 2020 (47 : 09 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//وادی کشمیر میں بدھ کے روز کورونا وائرس سے مزید سات افراد جاں بحق ہوگئے۔اس طرح جموں کشمیر میںکورونا سے مرنے والوں کی تعداد202تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کے مطابق چھہ مریض سکمز صورہ میں جبکہ ایک جی ایم سی اننت ناگ میں انتقال کرگیا۔
سکمزصورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ آج انتقال کرنے والوں میں سے تین کا تعلق بارہمولہ،2کا تعلق سرینگر اور ایک کا تعلق پلوامہ اضلاع سے تھا۔
 

تازہ ترین