تازہ ترین

ایک پل کیلئے لگا ورلڈ کپ نکل گیا:مورگن

تاریخ    15 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
لندن //انگلینڈ کے عالمی چمپیئن کپتان ایان مورگن نے گذشتہ سال کے آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک لمحے کے لئے محسوس ہوا کہ ان کی ٹیم میچ ہار جائے گی اور ورلڈ کپ ان کے ہاتھوں سے نکل جائے گا۔انگلینڈ نے گزشتہ سال 14 جولائی کو ورلڈ کپ کے فائنل میں ایک سپر اوور میں نیوزی لینڈ کو ڈرامائی انداز میں شکست دے کر ورلڈ کپ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ میچ طے شدہ اوورز اور سپر اوور دونوں میں برابر رہا لیکن انگلینڈ نے باؤنڈری کاونٹ میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔مورگن نے کہا کہ انہوں نے ورلڈ کپ کے فائنل کو کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار مہینوں میں بہت مشکل رہا لیکن اس دوران مجھے ورلڈ کپ کا فائنل میچ دوبارہ دیکھنے کا موقع ملا۔ میں نے اب تک تین بار فائنل دیکھا ہے اور میں نے باقی میچ آرام سے دیکھا ہے ۔عالمی فاتح کپتان کا کہنا تھا کہ جب میں نے یہ میچ دوسری بار دیکھا تو میں نے دیکھا کہ جمی نیشام نے بین اسٹوکس کو سست گیند کی اور اسٹوکس نے انھیں زبردست شاٹ کھیلا ۔ مجھے یاد ہے کہ گیند ہوا میں تھی لیکن وہ اتنا دور نہیں گئی جتنا اس نے سوچا تھا۔مورگن نے کہا کہ اس وقت ایک منٹ کے لئے میں نے محسوس کیا کہ میچ یہاں ختم ہوجائے گا کیونکہ اسٹوکس کے آؤٹ ہونے کے بعد ہمیں ایک اوور میں 15 رن بنانا پڑتے ۔ میں نے ایک لمحے کے لئے محسوس کیا کہ ہم میچ ہار جائیں گے اور ورلڈ کپ ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا۔یو این آئی
 

تازہ ترین