تازہ ترین

ترال میں13سالہ لڑکاریزروائر میں غرقآب

تاریخ    15 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سید اعجاز
ترال//شالی درمن ترال میں منگل کی شام اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب علاقے میں ایک نوجوان ایک واٹر ریزروائر میں نہانے کے دوران ڈوب گیا۔13سالہ امتیاز احمد ریشی ولد منظور احمد ساکن ترال پائین نہانے کے دوران ایک تالاب میں ڈوب کر لاپتہ ہوا ۔اس دوران حادثہ کی خبر ملتے ہی محکمہ پولیس ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ باقی محکموں کے لوگوں نے کئی گھنٹوں تک مسلسل مشقت کے بعد رات دیر گئے مذکورہ نوجوان کی لاش کو برآمد کر لیا۔شالی درمن کے لوگوں کاکہنا ہے کہ محکمہ پی ایچ کی جانب سے چند سال قبل ایک واٹر ریزروائرتعمیر کیا گیا ہے جس کا پانی کسی بھی بستی کو فی الحال فراہم نہیں کیا جاتاہے تاہم یہاں ترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نہانے کی غرض سے آتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ منگل کی شام بھی یہاں بچوں کی ایک بڑی تعداد نہانے کے لئے آئی جس دوران امتیاز ریشی غرقآب ہوا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ محکمہ نے اس ریزروائر کا منہ کھلا رکھا ہے جہاں بچے اور نوجوان فنسنگ کو پار کر کے نہاتے ہیں اور یہ کھلا ریزروائر مزیدحادثات کا موجب بن سکتا ہے ۔
 

تازہ ترین