تازہ ترین

سری گفوارہ میں آگ،ٹی آر سی عمارت خاکستر

تاریخ    15 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


عارف بلوچ
اننت ناگ // سری گفوارہ اننت ناگ میں ٹورسٹ رسپشن سنٹر (ٹی آر سی) آگ کی ایک پْر اسرار واردات میں خاکستر ہو گیا ۔ چنی ووڈر میں واقع اس سنٹر میں منگل کی صبح آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ا گرچہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ پر آگ کو قابو میں کر لیا تاہم اس واردات میں ٹی آر سی عمارت اور اس میں موجود سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ اس ضمن میں پولیس نے ایک کیس زیر نمبر60/2020 کے تحت درج کرلیا ہے۔
 

تازہ ترین