تازہ ترین

لار کی پورہ اونتی پورہ لنک روڑ خستہ حالی کا شکار

تاریخ    15 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سید اعجاز
اونتی پورہ// اونتی پورہ سے چند کلو میٹر دور لار کی پورہ پدگام پورہ کا لنک روڑ خستہ حالی کا شکارہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گائوں سے تعلق رکھنے والے کئی لوگوں نے بتایا کہ دھوپ میں اس سڑک سے گردوغبار اڑتا ہے اور بارشوں میں پانی جمع ہونے سے یہ جھیل کا منظر پیش کرتی ہے ۔فاروق احمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ لنک روڑ پر پانی جمع ہونے کے نتیجے میں جہاں لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیںدوسری جانب اب بد بو بھی پھیل چکی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوںنے اس حوالے سے بلاک ڈیو لپمنٹ آفس کے ساتھ رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ اُن کاکام نہیں ہے اور پھر آر اینڈ بی محکمہ کو آگاہ کیا اور انہوں نے بھی کوئی سدباب نہیں کیا۔لوگوںنے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے اس ضمن میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔
 
 

تازہ ترین