مزید خبرں

تاریخ    15 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


آغا حسن کا تنظیمی کارکن سے اظہار ہمدردی

سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن نے تنظیم کے دیرینہ اور سرگرم کارکن حاجی غلام احمد آخون ساکن چک باغ میر بحری کے جوان سال فرزند فدا حسین آخون کے سانحہ ارتحال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین و پسمندگان سے تعزیت کی۔انہوںنے کہا کہ مرحوم ایک دیندار اور صالح صفت نوجوان تھے اور ان کے والد محترم عرصہ دراز سے انجمن شرعی شیعیان سے وابستہ ہیں ۔
 

علی محمد ساگر کا اظہارِ تعزیت

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے خواجہ غلام قادر جان ساکن خانقاہ معلی ، عبدالرشید نظرہ ساکن مخدوم منڈل کلاش پورہ اور اہلیہ پیرزادہ محمد مقبول مخدوم ساکن مخدوم منڈل کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومین کے جملہ سوگوران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔
 
 
 

تازہ ترین