براری پورہ نواکدال سے تاربل عیدگاہ رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل

تاریخ    15 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


ارشاد احمد
سرینگر//براری پورہ نواکدال سے تاربل عیدگاہ کی رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے لوگوں کوعبور و مرور میں گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔مقامی شہریوں کے مطابق براری پورہ نواکدال سے تار بل عیدگاہ رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ اور ناکارہ ہونے کی وجہ سے سے اس پر سفر کرنا وبال جان بنا ہوا ہے.رابطہ سڑک پر جگہ جگہ پرانا میکڈیم اکھڑ جانے سے اس میں بڑے بڑے کھڈے بن گئے ہیں جس وجہ سے اکثر بیشتر ٹریفک جام ہوجاتا ہے۔نواکدل کے مقامی شہری محمد ایوب وانی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ چار پانچ سال قبل اس رابط سڑک پر میکڈیم بچھایا گیا تھا تب سے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی اور اب یہ رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ براری پورہ نواکدال سے تاربل عیدگاہ رابطہ سڑک پر میکڈیم بچھایا جائے لیکن کسی نے بھی معاملہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا ۔مقامی آبادی نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس رابطہ سڑک کی جانب توجہ دی جائے اور فوری طور اس پر میکڈیم بچھایا جائے تاکہ اس پر عبور و مرور میں لوگوں کو مشکلات درپیش نہ ہوں ۔
 

تازہ ترین