تازہ ترین

جموں کشمیر بھاجپا صدر کاکورونا ٹیسٹ مثبت ظاہر

تاریخ    14 جولائی 2020 (32 : 04 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں کشمیر صدر، ریوندر رینا کا کورونا ٹیسٹ منگل کے روز مثبت ظاہر ہوا۔ اُسے فوری طور پر ایک اسپتال کے علیحدگی وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
بھاجپا لیڈر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے ہلکے بخار میں مبتلاءہونے پر خود اپنا ٹیسٹ کروایا جو مثبت ظاہر ہوا۔
رینا کا مزید کہنا تھا کہ وہ حال ہی میں بھاجپا لیڈر وسیم باری کی موت کے بعد بانڈی پورہ گئے تھے اور انہوں نے وہاں پانچ دن گذارے۔
ذرائع کے مطابق رینا کو نارائنا اسپتال،کٹرا کے ایک علیحدہ وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین