تازہ ترین

سی آر پی ایف اہلکار اور 2 خواتین کے کورونا ٹیسٹ بعد از مرگ مثبت ظاہر،اموات کی تعداد194

تاریخ    14 جولائی 2020 (29 : 03 PM)   
(File Representational Photo )

نیوز ڈیسک
سرینگر//بارہمولہ میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار اور دو خواتین کے کورونا ٹیسٹ اُن کی موت کے بعد مثبت ظاہر ہونے سے مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر194ہوگئی ہے۔
مذکورہ تین اموات سے منگل کے روز جموں کشمیر میں کورونا کی وجہ سے ابھی تک چھہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
صدر اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ 35سالہ سی آر پی ایف اہلکار66ویں بٹالین سے وابستہ تھا اور وہ بارہمولہ میں تعینات تھا۔اُس کا کورونا ٹیسٹ اُس کی موت کے ایک دن بعد مثبت ظاہر ہوا ہے۔مذکورہ اہلکار نوشیرا راجوری کا باشندہ تھا اور وہ نمونیا میں مبتلاءتھا۔
اس دوران جی ایم سی اننت ناگ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر مجیدمہراب نے جی این ایس کو بتایا کہ سمتھن اور کولگام کی رہنے والی دو خواتین ،جو اُن کے اسپتال میں10جولائی کو انتقال کرگئی تھیں، کے کورونا ٹیسٹ مثبت ظاہر ہوئے ہیں۔
اس سے قبل آج صبح بارہمولہ، شوپیان اور جموں کے تین کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے تھے۔
 

تازہ ترین