تازہ ترین

بانڈی پورہ میں نوجوان بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل، دوسرا زخمی

تاریخ    14 جولائی 2020 (21 : 01 PM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//ضلع بانڈی پورہ میں ایک22سالہ نوجوان منگل کے روز بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔
حکام کے مطابق مذکورہ نوجوان بانڈی پورہ میں ایک دکان پر لوہے کا شٹر نصب کررہے تھے جس کے دوران وہ نزدیک ہی ایک ہائی ٹنشن تار کے رابطے میں آگئے۔
اس حادثے میں دو نوجوان بری طرح زخمی ہوگئے جن کی شناخت عرفان احمد ملک ساکن کلاروس اور عاقب احمد آہنگر کے طور ہوئی۔
زخمیوں کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں عرفان دم توڑ بیٹھا جبکہ ثاقب کو سرینگر منتقل کیا گیا۔
 

تازہ ترین