تازہ ترین

جموں میں کورونا سے ایگریکلچر آفیسر کی موت، تعداد190

تاریخ    14 جولائی 2020 (04 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
 
سرینگر//جموں کے تالاب تلو میں ایک شہری، جو پیشے سے ایگریکلچر آفیسر تھا منگل کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگیا۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر190تک پہنچ گئی ہے۔
جی ایم سی جموںکے پرنسپل ڈاکٹر نصیب چند ڈوگرہ نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ مریض کو12جولائی کے روز داخل کرایا گیا تھا اور اُسے فوراً وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا جس کے دوران آج صبح اُس کی موت واقع ہوگئی۔
اس سے قبل بارہمولہ کا ایک شہری سکمز صورہ میںکورونا کی وجہ سے دم توڑ بیٹھا۔
 

تازہ ترین