تازہ ترین

بارہمولہ کا60سالہ شہری کورونا سے ازجان، اموات کی تعداد189

تاریخ    14 جولائی 2020 (32 : 10 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کا ایک60سالہ شہری منگل کو کورونا کی وجہ سے فوت ہوگیا جس سے جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد183تک بڑھ گئی۔
نادی ہل علاقے کا رہنے والا مذکورہ شہری سکمز صورہ میں انتقال کرگیا جہاں وہ تو روز سے زیر علاج تھا۔
سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ شہری نمونیا میں مبتلاءتھا اور وہ آج علی الصبح چار بجے انتقال کرگیا۔
تازہ ہلاکت سے وادی کشمیر کے اندر کورونا سے مرنے والوں کی تعداد172ہوگئی ہے جبکہ17افراد کی موت جموں صوبے میں واقع ہوئی ہے۔
وادی میں سب سے زیادہ اموات سرینگر میں ہوئی ہیں جن کی تعداد46ہے۔ 
 

تازہ ترین