تازہ ترین

مانچسٹر سٹی پر عائد2 سالہ پابندی ختم

تاریخ    14 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


لندن/یوئیفا کی جانب سے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی پر عائد دو سالہ پابندی کی سزا کورٹ آف آربیٹریشن فور اسپورٹس نے ختم کردی۔ ثالث عدالت کے فیصلے کے بعد مانچسٹر سٹی چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن میں شرکت کی اہل ہوگی۔ساتھ ہی سی اے ایس نے برطانوی کلب پر عائد یوئیفا کی طرف سے لگایا گیا جرمانہ بھی کم کر دیا ہے۔یوئیفا نے مالی معاملات میں شفافیت نہ ہونے پر مانچسٹر سٹی پر رواں سال فروری میں دو سال کی پابندی عائد کی تھی اور 30 ملین یورو جرمانہ لگایا تھا۔ کورٹ آف آربیٹریشن فور اسپورٹس نے جرمانہ بھی کم کر کے 10 ملین یورو کردیا ہے۔ ثالث عدالت کے فیصلے کے بعد مانچسٹر سٹی چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن میں شرکت کی اہل ہوگی۔دوسری جانب اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، سیویلا کی میلورکا کے خلاف2-0 سے فتح، ایتھیلیٹک کلب اور ایبار نے بھی اپنے میچ جیت لیے۔رئیل میڈرڈ کی پوئنٹس ٹیبل پر برتری قائم اسپین میں لا لیگا فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔